Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے ، فردوس عاشق اعوان
March 6, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیر اعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ، کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز ایسی جرات تو کیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے ،  عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم برقرار ررہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے پاک دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، کپتان ایک نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے۔