Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی سیاست میں چار سے چھ ہفتے بہت اہم ہیں: شیخ رشید

پاکستان کی سیاست میں چار سے چھ ہفتے بہت اہم ہیں: شیخ رشید
July 14, 2017

راولپنڈی (92نیوز)پاکستان کی سیاست میں چار سے چھ ہفتے بہت اہم ہیں۔ شیخ رشید نے نئی پیشن گوئی کردی۔ کہتے ہیں کہ چوروں کے خلاف فیصلہ آتا ہےتوہرچور ڈرے گا۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں عام آدمی پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ نوازشریف اٹھارویں ترمیم کا سہارا لے کر ججز سے ٹکرانا چاہتے ہیں سازش کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے پیر کو سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62،63 سےبھی بڑا کیس کرنے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دراڑیں پڑنا شروع ہو چکی ہیں  نظر آ رہا ہے نوازشریف سپلی کے پیپرز میں فیل ہونگے نوازشریف کی۔وجہ سے ساری دنیا میں پاکستان بدنام ہو رہا۔ہے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ خدا کے بعد سپریم کورٹ واحد سہارا ہے اگر کسی نے  سپریم۔کورٹ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے۔۔جلسہ سے مشعال ملک،عبد اللہ گل اور عام  آدمی پارٹی کے چیئرمین ناصر نے بھی خطاب کیا۔