Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر امداد بحال کی جاسکتی ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ

پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر امداد بحال کی جاسکتی ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ
February 7, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی پر امداد بحال کی جاسکتی ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ توقع کرتے ہیں پاکستان انہیں امن عمل میں شامل ہونے پر آمادہ کرلے گا۔

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے جان سلیون کا کہنا تھا کہ واشنگٹن پاکستان کیساتھ تعاون سے حاصل ہونے والے فوائد سے بخوبی آگاہ ہیں۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ القاعدہ کو بھی شکست دینے میں اُس نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ وہ بلا تفریق تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے تو ہی امداد بحال کی جاسکتی ہے لیکن ابھی تک ایسا نظر نہیں آرہا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے روس اور ایران کو افغانستان کیلئے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت افغانستان سے منسلک گروپوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، روس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔