Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'پاکستان کی خدمت سے روکا گیا‘ آج کرنسی نیپال کے برابر آ چکی '

'پاکستان کی خدمت سے روکا گیا‘ آج کرنسی نیپال کے برابر آ چکی '
February 11, 2016
دوحا (92نیوز) وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ مثالی ہے‘ قطر کے وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کو سراہا۔ اس وقت قطر کے ساتھ تجارت 300 ملین ہے جسے ایک ہزار ملین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دوحا قطر میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا قطر کی قیادت نے تعمیر وترقی میں پاکستانیوں کی تعریف کی۔ پاکستانیوں کے بارے میں قطر کے وزیر اعظم کے قابل تحسین جذبات سن کر فخر محسوس ہوا۔ آپ لوگ ہنرمند اور تعلیم یافتہ ہیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا قطر 1990ءکی دہائی میں دو بار آیا۔ قطر کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم قطر کے ساتھ کل کی ملاقات بھی اچھی رہی۔ نوازشریف نے کہا قطر کے ساتھ تجارت کو 300ملین ڈالر سے ایک ہزار ملین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ بجلی کی قلت کو نہ صرف کم کیا بلکہ بجلی سستی بھی کی۔ سستی بجلی سے صارفین اور کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پاکستان اور قطر میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑدی۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ اتنے کارخانے لگتے۔ سوچنا چاہئے کہ پہلے سالوں میں اتنی زیادہ لا پروائی کیوں کی گئی۔ بجلی کے کارخانے سولر، کوئلے اور ایل این جی پر چلیں گے۔ چین کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ بحران کی صورتحال میں چین کا سرمایہ کاری کرنا اسکی دوستی کی عمدہ مثال ہے۔ نوازشریف نے کہا گزشتہ دس سالوں میں ترقی کے منصوبوں پر توجہ کیوں نہیں دی گئی۔ یہ بات پوری قوم کے ذہین میں آنی چاہئے۔ جو موٹر وے چھوڑ کے گئے تھے کسی نے اسے کراچی یا کہیں اور لے جانے کی کوشش کی۔ میرے دس پندرہ سال ضائع ہوئے، میں ان سالوں میں پاکستان کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا۔ مجھے بلاوجہ اس خدمت سے محروم کیا گیا۔ اگر میری جگہ آنے والے کچھ کر کے جاتے تو دکھ نہ ہوتا۔ آج پاکستان کی کرنسی نیپال کے برابر آچکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ایل این جی کی آمد سے پاکستان میں سستی بجلی حاصل ہو گی‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے معاشی انقلاب آئے گا‘ ایئرلائن کے شعبے کی طرف بھرپور توجہ ہے‘ پی آئی اے ترقی کرے گا۔ راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا‘ چین ہمیں قرضہ نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ نوازشریف نے کہا پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں‘ ورلڈبنک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کیا۔ گوادر ایئرپورٹ ملک کا خوبصورت ترین ہوائی اڈہ ہو گا۔