Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی جوہری سکیورٹی نہایت مؤثر  ہے: طارق فاطمی

پاکستان کی جوہری سکیورٹی نہایت مؤثر  ہے: طارق فاطمی
April 2, 2016
واشنگٹن ڈی سی(92نیوز)معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نےکہاہےکہ ایٹمی ہتھیاروں کی ذمہ داری پاکستان کےلیے بہت اہم ہے،جسےپوری سنجیدگی سے نبھا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں جوہری کانفرنس  کےظہرانے سےخطاب کرتےہوئےمشیر برائےامور خارجہ   طارق فاطمی  نےکہاہےکہ پاکستان کی جوہری سکیورٹی نہایت مؤثر  ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان چالیس برس سے محفوظ ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے۔انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان عالمی ادارے آئی اے ای اے سے مکمل تعاون کررہا ہے۔