Friday, September 30, 2022

پاکستان کی تیس کروڑ ڈالرکی امداد کیلئےشرائط مزید سخت کرنےکا بل امریکی  سینیٹ میں پیش

پاکستان کی تیس کروڑ ڈالرکی امداد کیلئےشرائط مزید سخت کرنےکا بل امریکی  سینیٹ میں پیش
  واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستان کی تیس کروڑ ڈالرکی امداد کیلئےشرائط مزید سخت کرنےکا بل امریکی  سینیٹ میں پیش کردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے امریکا پاکستان کو دی جانے والی امداد پر شرائط سخت سے سخت کرتا جارہا ہے، اب پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر کی امداد کیلئےسخت شرائط کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کردیا گیاہے،، بل میں کہا گیا ہے کہ امریکی  وزیردفاع یقین دلائیں کہ  پاکستان  حقانی نیٹ ورک کےخلاف کارروائی کررہا ہے،  اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نےپاکستان کی پینتالیس کروڑڈالرامدادکیلئےشرائط مزید سخت کرنےکا بل منظورکیا تھا جبکہ امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کیلئے دی جانے والی امداد بھی ختم کر دی تھی۔