Wednesday, November 29, 2023

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک 12 گھنٹے سے زائد اندھیرے میں ڈوبا رہا ، مریم اورنگزیب

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک 12 گھنٹے سے زائد اندھیرے میں ڈوبا رہا ، مریم اورنگزیب
January 10, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیبنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پورا ملک 12 گھنٹے سے زائد اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا تو بھی وزراء کہتے ہیں کہ نوازشریف نے اتنی زیادہ بجلی بنا دی کہ ٹرانسمیشن لائن سنبھال نہیں سکیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر 19 جنوری کو پی ڈی ایم مظاہرہ کرے گی،مسلم لیگ ن اس مظاہرے میں بھرپور شریک ہوگی۔ پی ٹی آئی کے 23فارن فنڈنگ اکاونٹس پر فیصلہ کیوں نہیں ہورہا، بیرون ملک سے غیر آئینی، غیر قانونی طور پر پیسہ منگوایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن فیصلہ اس لیے نہیں سناتا کیونکہ کہ عمران صاحب ریکارڈ میں ردوبدل اور پریشرائز کر رہےہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیا کہ نااہل لیگ کی کرپشن کے کرتوتوں کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوبا، معاہدوں میں مال بنانے والے ٹرانسمیشن لائنز لگانا بھول گئے۔