Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم کو اپنی کرپشن  کا جواب دینا پڑرہاہے : عمران خان

پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم کو اپنی کرپشن  کا جواب دینا پڑرہاہے : عمران خان
April 16, 2016
لندن(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم کو اپنی کرپشن کا جواب دینا پڑرہا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی سے کم اورکرپشن کی وجہ سے زیادہ لوگ مررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں متوالوں کے کپتان عمران خان  نے ہمیشہ کی طرح وزیراعظم نوازشریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ یہ پہلی وفعہ ہے کہ پاکستان کے کسی وزیراعظم کو اپنی کرپشن کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم پر پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد شدید دباؤ ہے۔ اپنے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہنے لگے کہ وہ کبھی اقتدار میں نہیں آئے تاہم اُن کی پارٹی کی ایک صوبے میں حکومت ہے، اورجو کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہو اُسے جوب دینا پڑے گا۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے کم اور کرپشن کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ عمران خان نے چینل فورکو دئیے گئے انٹرویومیں کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ہے، کرپشن  کرنے والوں کوسزائیں  ملیں گی توپاکستان ترقی  کرےگا۔