Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی میں آرمی چیف کا بنیادی کردار

پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی  میں آرمی چیف کا بنیادی کردار
February 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی میں آرمی چیف کا بنیادی کردار ہے  جس کے باعث  سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان   بنے پاکستان کے  خاص مہمان بنے ۔ ولی  عہد کی آج  پاکستان آمد  آرمی چیف  کے  22 اگست 2018ء کے  دورہ سعودی عرب اور ولی عہد   سے ملاقات کا ثمر ہے ۔ آرمی چیف ولی عہد کےہمراہ گزشتہ کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار پاکستان ، سعودی عرب تعلقات بحال ہو چکے ہیں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متواتر کاوشوں سے سعودی عرب پاکستان پہلے سے بڑھ کر دوست بنا۔ سپہ سالار نے 22 اگست 2018 کو سعودی عرب کا دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جو آج کی اس تاریخی سفارتی کامیابی کا اہم سنگ میل ہے ۔ ولی  عہد کی آج  پاکستان آمد  بھی سپہ سالار کے اس  دورہ  میں ہونے والی  ملاقات کا ثمر ہے۔