Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کی بھارتی ایئربیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی بھارتی ایئربیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
January 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے نتیجے میں جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔