پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی
![پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/10/fatf.jpg)
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمدکیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات کا آخری دور مکمل ہو گیا ہے ، حکومت نے وفاقی اور صوبائی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔