Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی انڈیا کو ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش

پاکستان کی انڈیا کو ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش
August 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے بھارت کو مستقبل میں ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدہ ہوا تو خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ پرقابو پایا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو مستقبل میں ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ نہ کرنے کے معاہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ پاکستان نے 1998ءکے ایٹمی تجربات کے بعد بھی بھارت کو پیشکش کی تھی تاہم بھارت کی جانب سے تاحال اس پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان اس تجویز کو انتہائی مثبت گردانتا ہے۔ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان ایسا معاہدہ خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ پاکستان انتہائی ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور بھارت سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔ سی ٹی بی ٹی پر جائے بغیر اس معاہدے پر فوری عملدرآمد ممکن ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ دوطرفہ معاہدے سے خطے میں امن کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ معاہدہ ہوا تو خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ پر قابو پایا جا سکے گا۔ دوطرفہ معاہدے سے نیو کلئیر سپلائر گروپ کو بھی مثبت پیغام جائے گا۔