Sunday, December 10, 2023

پاکستان کی آبادی ستاون فیصد بڑھ کر بیس کروڑستتر لاکھ ہو گئی

پاکستان کی آبادی ستاون فیصد بڑھ کر بیس کروڑستتر لاکھ ہو گئی
August 25, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی آبادی ستاون فیصد بڑھ کر بیس کروڑستتر لاکھ ہو گئی اور دلچسپ بات یہ ہے اب بھی شہری آبادی سے دوگنا لوگ دیہات میں رہتے ہیں۔ سندھ  واحد صوبہ ہے جہاں شہری آبادی کی  اکثریت ہو گئی ۔

انیس سو اٹھانوے کے مقابلے میں  پاکستان کی آبادی  میں  ستاون فیصد اضافہ ہوا۔ بیس کروڑ ستتر لاکھ پاکستانیون میں  سے سات کروڑ پچپن لاکھ افراد شہروں اور اس سے تقریبا دوگنا۔ تیرہ کروڑ اکیس لاکھ  افراداب بھی دیہات میں رہتے ہیں۔

نئی مردم شماری کے مطابق مردوں کی تعداد خواتین سے اب بھی  تھوڑی ہی زیادہ ہے۔۔یعنی مرد دس کروڑ چونسٹھ لاکھ خواتین دس کروڑ تیرہ لاکھ ہیں۔

ملک میں خواجہ سراؤں کی تعداد دس ہزار چار سو اٹھارہ ہے۔

پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ ۔سندھ کی آبادی چار کروڑ اٹھہتر لاکھ ، خیبر پختونخوا کی آبادی تین کروڑ باون لاکھ ، بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ  تئیس لاکھ ہوگئی۔

ایک اور دلچسپ بات یہ  ہے کہ  سندھ   شہری آبادی  کی اکثریت والا صوبہ بن گیا۔ جس کی  شہری آبادی کی تعداد باون فیصد ہے۔ حیرت انگیز طور پر اسلام آباد کی شہری آبادی میں کمی ہوئی ۔ شاید اس کی وجہ مہنگا طرز زندگی ہے۔

وسائل کم ۔ مسائل زیادہ۔–۔ ماہرین کے مطابق نئی مردم شماری کے نتائج بتاتے ہیں کہ ۔پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے آبادی بڑھنے والے ملکوں میں شامل  ہے۔ آبادی کے اس بم کو پھٹنے سے پہلےقابو پانےکی  ضرورت ہے۔