Monday, November 28, 2022

پاکستان کیخلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں : امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کیخلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں : امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (92نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پاکستان نے تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی پابندیوں کی تجویز زیر غور نہیں۔ پاکستان نے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی میں پیشرفت کی ہے۔ پاکستان کی فوجی اور سویلین قیادت کو دہشت گرد گروپوں کیخلاف مزید موثر کارروائی کرنی چاہیے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔