Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان‘ سٹوکس کی واپسی

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان‘ سٹوکس کی واپسی
August 17, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف پانچ ایک روزہ سیریز کیلئے انگلینڈ نے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش سکواڈ میں بین سٹوکس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں غیرمتاثر کن کارکردگی پر بیٹسمین جیمز ونس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا سکواڈ کپتان این مورگن‘ معین علی، جونی بیرسٹو، جوس بٹلر، لیام ڈوسن، کرس جورڈن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو رووٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس‘ ڈیوڈ ولی‘ کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔