Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کے چناﺅ کا عمل مکمل ہو گیا‘ سلمان بٹ کی واپسی

پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کے چناﺅ کا عمل مکمل ہو گیا‘ سلمان بٹ کی واپسی
April 12, 2016
لاہور (92نیوز) ایک روزہ پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی۔ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ پانچ سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے نظر آئینگے۔ محمد آصف کسی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ شکیل شیخ ایک مرتبہ پھر اپنے بیٹے کو اسلا م آباد کی ٹیم میں منتخب کروانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کےلئے چاروں صوبوں اور وفاق کے کپتانوں نے اپنے اپنے کوچز کی مدد سے 14 ‘ 14 کھلاڑیوں کاچناو¿ کیا۔ چیئرمین کرکٹ کمیٹی شکیل شیخ نے ورلڈ کپ انڈر 19کی طرح ایک دفعہ پھر اپنے بیٹے کو پاکستان کپ میں اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کرا دیا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک روزہ پاکستان کپ میں چاروں صوبوں اور وفاق کی ٹیموں کے درمیا ن مقابلہ ہو گا جس کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایس ایل طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ شہر یار خان اور نجم سیٹھی نے اس سسٹم کو ملکی کرکٹ کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ ایک روزہ پین ٹنگولرپاکستان کپ کے مقابلے انیس اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جس کی بنیاد پر سعید اجمل اور سلمان بٹ کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے لئے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔