Saturday, July 27, 2024

پاکستان کپ : پنجاب کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،آخری گروپ میچ میں سندھ کو شکست

پاکستان کپ : پنجاب کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،آخری گروپ میچ میں سندھ کو شکست
April 30, 2016
فیصل آباد(92نیوز)پنجاب کی ٹیم پاکستان کپ کے  فائنل میں پہنچ گئی گروپ مرحلے کے آخری میچ میں سندھ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی شان مسعود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے کپتان سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا  پہلے پنجاب کے باؤلرز نے سندھ کی پوری ٹیم کو سینتالیس اوورز میں ایک سو  اٹھاون رنز پر ڈھیر کیا، پھر بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف اٹھائیس اوورز میں حاصل کر لیا۔ پنجاب کے اوپنرز شان مسعود انسٹھ اور سلمان بٹ  انتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سندھ کے محمد عامر اور سہیل خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے   سندھ کی ٹیم  چھیالیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو اٹھاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی  فواد عالم کے باسٹھ اور کپتان سرفراز کے چالیس رنز بھی ٹیم کو اچھا اسکور کرنے میں مدد نہ دے سکے۔ سندھ کے سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے پنجاب کے احسان عادل اور ذوالفقار بابر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فائنل اتوار کو پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔