Thursday, December 7, 2023

پاکستان کپ ، پنجاب کی ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان کپ ،  پنجاب کی ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کو بیٹنگ کی دعوت
April 8, 2019

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کپ کاساتویں میچ راولپنڈی میں جاری ہے جہاں  پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔

پاکستان کپ کے ساتوین میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

گزشتہ روز  ٹورنامنٹ کے  کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں  ،  میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان  5،5 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

دونوں ٹیمیں اب تک تین تین میچ کھیل چکی ہیں جس میں سے دونوں نے دو،دو میچز جیتے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین گزشتہ روز کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

سندھ کی ٹیم ، دوسری ،پنجاب تیسری اور فیڈرل ایریاز کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

سندھ کی ٹیم ایونٹ میں دو میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں بھی  ایونٹ میں دو ، دو میچز کھیل چکی ہیں ، دونوں ٹیموں کو دونوں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا نصیب ہوا۔