Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،اسد عمر

پاکستان کو 12 ارب ڈالر کی ضرورت  ہے،اسد عمر
August 4, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے آئندہ معاشی پروگرام سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ پاکستان کو 12 ارب ڈالر کی ضرورت  ہے، اس کا انتظام کہاں سے سے ہو گا فیصلہ چند ہفتوں میں کر لیا جائیگا۔ امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے متعلق مزید شفافیت لائینگے، پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے بجائے ان میں سیاسی مداخلت ختم کی جائیگی ۔ پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سنگاپور ماڈل پر عمل کرتے ہوئے ان اداروں کا کنٹرول ویلتھ فنڈ  کو دیدیا جائیگا، حکومت پی آئی اے کے  367 ارب کے قرضوں میں سے بیشتر کی ادائیگی اپنے ذمہ لے گی۔