Saturday, February 4, 2023

پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن بنے 11 برس بیت گئے

پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن بنے 11 برس بیت گئے
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن بنے 11 برس بیت گئے۔ گرین شرٹس نے دو ہزار نو میں آج کے دن ٹی ٹوینٹی کی عالمی ٹرافی جیتی تھی۔ دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہینوں کی یاد گار فتح ہوئی۔ پاکستان نے 2009 میں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں یونس خان کی قیادت میں فائنل جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ فائنل میں بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں 54 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ شاہد آفریدی آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث فیصلہ کن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔