Tuesday, January 31, 2023

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنے 11 برس مکمل

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنے 11 برس مکمل
لاہور (92 نیوز) 21 جون پاکستان کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن ہے، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنے 11 برس مکمل ہو گئے، 2009 میں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں گرین شرٹس نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہینوں نے یاد گار فتح حاصل کی، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے 11 سال مکمل ہو گئے۔ پاکستان نے2009 میں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں یونس خان کی قیادت میں فائنل جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ فائنل میں بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، شاہد آفریدی نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں 54 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ شاہد آفریدی آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث فیصلہ کن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔