Monday, December 5, 2022

پاکستان کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں شکست

پاکستان کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں شکست
دوحا (سپورٹس ڈیسک) دو ہزار اٹھارہ کے فٹبال ورلڈ کپ میں جگہ پانے کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں اپنا پہلا میچ یمن کے خلاف کھیلا۔ دوحا میں ہونے والا یہ میچ پاکستان ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہار گیا۔ سکورنگ کا آغاز میزبان ٹیم کے عبدالواسع المطری نے کھیل کے تیسرے منٹ میں کیا۔ چھپن ویں منٹ میں محمد بوقشان نے یمن کے سکور میں ایک اور گول کا اضافہ کر دیا۔ سڑسٹھویں منٹ میں حسن نوید بشیر نے پاکستان کی طرف سے واحد گول کیا۔ صرف دو منٹ بعد علا الساسی نے یمن کی طرف سے تیسرا گول داغ دیا۔ اس سلسلے کا دوسرا میچ سترہ مارچ کو لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔