Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو دفاعی سازوسامان کی فروخت کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری

پاکستان کو دفاعی سازوسامان کی فروخت کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری
April 9, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے تاہم ابھی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پندرہ وائپر ہیلی کاپٹرز، ایک ہزار ہل فائر میزائل اور دیگر امریکی اسلحہ خریدنے کی پاکستانی درخواست منظور کر تے ہوئے کانگریس کو مطلع کر دیا ہے۔ اس فوجی سامان کا تخمینہ ایک بلین ڈالر ہے۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پندرہ وائپر ہیلی کاپٹرز، لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ایک ہزار ہل فائر میزائل اور مواصلات وتربیت کے دفاعی سامان کی درخواست کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی دفاعی سازوسامان کی فروخت کے معاہدے کو غیرملکی فوجی فروخت کے تحت تیار کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔