Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  پاکستان کو جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا برآمد ی آرڈر ملنے پر  بھارت حسد سے ہلکان ہونے لگا

   پاکستان کو جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا برآمد ی آرڈر ملنے پر  بھارت حسد سے ہلکان ہونے لگا
July 21, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر ملنے پر بھارت حسد جلن اور تشویش کے جذبات کا شکار ہوگیا، بھارت ابھی تک ہلکا لڑاکا طیارہ تیجاس تیار نہیں کر سکا اور لڑائی کے قابل بنانے کے لئے مزید ایک سال درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اس سال انٹرنیشنل پیرس ایئر شو میں جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کو فروخت کے لئے پیش کیا اور بین الاقوامی آرڈرز کے حصول کے لئے جارحانہ مارکیٹنگ کی،مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور خالد محمود نے ایئر شو کے دوران تصدیق کی کہ جے ایف تھنڈر طیاروں کی برآمد کا پہلا معاہدہ ہو گیا ہے اور خریدار ایک ایشیائی ملک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا بنایا ہوا جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ ہلکے وزن کا ہے جس کی رفتار آواز سے دوگنا تیز ہے اور پچپن ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے قابل ہے۔ بھارت بھی طیارہ سازی کے میدان میں قدم رکھ چکا ہے لیکن ابھی تک کامیابی نصیب نہیں ہوئی، بھارتی ایئرفورس کو تیجاس طیارے کی تکمیل کے لئے بھی مزید ایک سال درکار ہے۔ بھارتی ایئرفورس میں اس وقت پینتیس لڑاکا سکوارڈرن ہیں جبکہ اس کی طلب چوالیس لڑاکا سکوارڈرن ہیں۔ بھارتی ایئرفورس کا تیجاس مارک ٹو کا منصوبہ تو ابھی ڈیزائن کی حد سے بھی آگے نہیں بڑھ پایا اور اس کے لئے اسے غیرملکی شراکت دار کی بھی ضرورت ہے، اس لڑاکا طیارے کے منصوبے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دو ہزار بیس ہےجو بھارتی فضائیہ کو پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔ بھارتی فضائیہ کی ضروریات کے لئے چھتیس مہنگے رافیل طیاروں کی خریداری کی ڈیل بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی اور دو سال سے پہلے رافیل طیارے بھارت کو ملنا ممکن نہیں اس صورتحال میں پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے کی کامیابیوں نے بھارتی فوجی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔