Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو جراتمندانہ موقف پر مبارکباد !!! ابھی بھی نظربند ہوں، بھارت سے ڈرنے والے نہیں: حریت رہنما شبیرشاہ

پاکستان کو جراتمندانہ موقف پر مبارکباد !!! ابھی بھی نظربند ہوں، بھارت سے ڈرنے والے نہیں: حریت رہنما شبیرشاہ
August 23, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں گرفتار حریت رہنما شبیرشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے مذاکرات منسوخ کرنے کےلئے بہانہ بنایا ہے۔ ہمیں باہر جانے نہیں دیا جا رہا، ابھی نظر بند ہوں، مجھے کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔ پاکستان حکومت کے جراتمندانہ موقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کشمیری بھارت کے شدت پسند رویے سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے ساتھ پاکستان جیسے نیوکلیئر پاور ملک کا تعا ون ہے۔