Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو جاتی امرا کے شیخ مجیب سے خطرہ ہے، آصف زرداری

پاکستان کو جاتی امرا کے شیخ مجیب سے خطرہ ہے، آصف زرداری
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو جاتی امرا کےشیخ مجیب سے خطرہ ہے۔
لاہور میں مال روڈ پر جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا نواز شریف گریٹر پنجاب بنا رہے ہیں۔ جمہوریت کا سفر پورا نہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جب چاہیں حکمرانوں کو نکال سکتے ہیں۔
دوسری طرف اپوزیشن رہنما قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج کا اجتماع اور لہراتے جھنڈے ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں،ہماری سیاست اور منزل ایک ہے۔ ہمارا مقصد بھی ایک ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آج کا اجتماع بیس کروڑ عوام کی آواز ہے، قاتلوں سے انصاف مانگ رہی ہے۔ جب بیگناہ بچوں کا قتل ہوتا ہے انکا انصاف مانگا جا رہا ہے۔ جو لہو بہایا گیا، قتل کیا گیا ہم اسکا انصاف مانگ رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جانتی ہے شہادت سے کیا کھویا اور کیا پایا جاتا ہے۔ ہم شہیدوں کے لہو کا انصاف حکمرانوں سے مانگ رہے ہیں ۔ ایوانوں میں ہم جس جمہوریت کی جنگ لڑتے ہیں، اسکے ہم یہاں جمع ہیں، ہم پاکستان میں جمہوریت چاہتے ہیں۔