Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کو تین ماہ کے اندر پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی مہلت

پاکستان کو تین ماہ کے اندر پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی مہلت
February 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کو پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک کرنے کی مہلت دے دی۔ پاکستان کی یقین دہانی پر پچاس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دسویں جائزہ مذاکرات دبئی میں ختم ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تین ماہ کی مزید مہلت دے دی۔ پاکستان نے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باعث جون تک پی آئی اے کی نجکاری کرنا ممکن نہیں ہے‘ مزید وقت دیا جائے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پاکستان کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف وفد نے پچاس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کردی ہے تاہم حتمی منظوری اگلے ماہ ہونیوالے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ہیرالڈ فنگر نے کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل دبئی میں آئی ایم ایف مشن سربراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔