Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں نوازشریف نے ہمیشہ جدوجہد کی :مریم اورنگزیب ، ڈاکٹرطارق فضل

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں نوازشریف نے ہمیشہ جدوجہد کی :مریم اورنگزیب ، ڈاکٹرطارق فضل
December 25, 2016

 اسلام آباد(92نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ جدوجہد کی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر دن کے ساتھ نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قائداعظم کے 140 ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر روز قائداعظم کے افکار کو اجاگر کرنا چاہیے۔ ہمارے اندر نظم وضبط کی کمی آ رہی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا یہ وہی پاکستان ہے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ ہر دن نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہشتگردی، بیروزگاری اور کرپشن جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو عزت اور اطمینان اپنے ملک میں ملتا ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں مل سکتا دوسری طرف وفاقی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اب سیاست کرنے کیلئے کوئی ایشو بچا ہی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے بھی عمران خان کی صوابی جلسے میں کی جانیوالی تقریر پرخوب دل کی بھڑاس نکالی ہے ۔ امیر مقام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پشاور سے بھی عمران خان کو تانگہ پر سوار کرکے واپس بھیج دیں گے ۔