Wednesday, December 7, 2022

پاکستان کو باکسنگ کی دنیا میں ریبک زون کی صدارت مل گئی

پاکستان کو باکسنگ کی دنیا میں ریبک زون کی صدارت مل گئی
لاہور  ( 92 نیوز ) سبز ہلالی پرچم کو باکسنگ کی دنیا میں اریبک زون کی صدارت مل گئی، سید نعمان شاہ کو اریبک زون کا صدر بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ سید نعمان شاہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر بھی ہیں، اس کے علاوہ برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان پاکستان کے پروموٹر ہوں گے۔ اریبک زون میں بھارت، ایران، افغانستان اور اومان سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں ۔  زون کے نومنتخب صدر سید نعمان شاہ کہتے ہیں خطے میں باکسنگ کی دنیا کے قوانین اب پاکستان سیٹ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  مہینوں کے اندر پاکستان سے چیمپئن باکسرز نکلنا شروع ہو جائیں گے۔