Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو امداد روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں پیش

پاکستان کو امداد روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں پیش
January 27, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق قرار داد پیش کر دی گئی ۔
یہ قرار داد ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈپال نے پیش کی جو پاکستان کے بارے میں انتہائی سخت مؤقف رکھتے ہیں ۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو دی جانے والی دو بلین ڈالرز کی امداد مستقل طور پر بند کرتے ہوئے امریکا میں اِسے سڑکوں اور بالائی گزرگاہوں کی تعمیر میں خرچ کیا جائے۔
رینڈپال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایسے ملک کو دے رہے ہیں جہاں امریکا مردہ باد کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور پرچم نذر آتش کیا جاتا ہے ۔