Thursday, February 2, 2023

پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریگا، وزیر اعظم

پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کرے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی پانچویں سالگرہ پر بین الاقوامی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، پاکستان کلین انرجی کی طرف گامزن ہے،کوئلے کی جگہ ہائیڈرو پاور پلانٹس لگائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ   ہم نیشنل پارکس کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، نیشنل پارکس کی تعداد 30سے 45کررہے ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے،کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈروپاور پلانٹ لگائے جائیں گے،پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے ،2030 تک 30فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کردیا جائے گا، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔