Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش جاری، مکی آرتھر اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش جاری، مکی آرتھر اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل
April 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش جاری ہے۔ مکی آرتھر اور انضمام الحق بھی پی سی بی کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی میں بھی چار سے زائد اراکین شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش پیچدہ ہوتی جا رہی ہے۔ پی سی بی نے کوچ کی فہرست میں اب سابق کپتان انضمام الحق اور مکی آرتھر کو بھی شامل کر لیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے انہیں ہمیشہ فیورٹ رکھا ہے۔ صرف چیف سلیکٹر ہی نہیں، کوچنگ کے لیے زیرغور لانے کا بھی بتایا گیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ذمہ داری لینے یا نہ لینے کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے۔ پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کوچ کا قرعہ کس کے نام نکلتا ہے اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا البتہ سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد متوقع ہے جس کے اراکین کی تعداد اس دفعہ نہ صرف تین تک محدود رکھی جائے گی بلکہ چیئرمین کے علاوہ چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن لینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔