Sunday, September 25, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کر دیا
ہرارے (92 نیوز)  ٹرائی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ سیریز کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔ کرکٹ شائقین  سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے خوب لطف اٹھائیں گے۔ گرین شرٹس نے ہرارے سپورٹس کلب میں باؤلنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس  کی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں  کو زمبابوے کی کنڈیشنز میں کھیلنے کے بارے میں لیکچر بھی دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی خصوصی پریکٹس کی ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔