Friday, October 7, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا
September 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اختیارات میں کمی کی وجہ سے ناراض تھے اور انگلینڈ کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کے بعد وسیم خان پر کافی دباؤ بھی تھا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورے منسوخ ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا وسیم خان سے ناخوش تھا اور اس معاملے پر چیئرمین پی سی بی نے وسیم خان پر اظہار برہمی بھی کیا تھا۔

وسیم خان کا استعفیٰ منظور کیے جانے کا فیصلہ  آج ہونے والے   پی سی  بی گورننگ  بورڈ  کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وسیم خان کی مدت ملازمت آئندہ سال  فروری میں مکمل ہو رہی تھی۔