Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس فیصد اضافے کے ساتھ 35 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس فیصد اضافے کے ساتھ 35 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
July 12, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، پلیئرز کے معاوضوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ عمراکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیاگیا۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا ایک اور انعام، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس فیصد اضافے کے ساتھ پینتیس کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

کیٹیگری اےمیں6، بی میں4، سی میں 11 اورکیٹگری ڈی میں 14 کھلاڑی شامل ہیں۔ کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، یاسر شاہ اور محمد عامر کو اے کیٹیگری سے نوازا گیا ہے۔

بابراعظم،عماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی کو بی کیٹگری میں جگہ دی گئی ہے۔

وہاب ریاض، حارث سہیل، شان مسعود اور سمیع اسلم سی کیٹیگری کے حقدار ٹھہرے، احمد شہزاد، سہیل خان، فخرزمان، محمد عباس،شاداب خان اورجنیدخان بھی سی کیٹیگری میں موجود ہیں۔

نوجوان کرکٹرز محمدنواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، اور امام الحق کو ڈی کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ بلال آصف، میرحمزہ،عمرامین،محمد حسن،محمد اصغر اور محمد رضوان بھی ڈی کیٹگری کا حصہ ہیں۔

ناقص کارکردگی کہیں، ڈسپلن کا فقدان یا فٹنس مسائل وجہ بنے، پی سی بی نے عمر اکمل کی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کر دی۔