پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی

لاہور(روزنامہ 92نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی ، نئے ایم ڈی وسیم خان کوڈومیسٹک کرکٹ سمیت دیگر شعبوں کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے کوچز کی برخواستگی کے بعد جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد کو بھی فارغ کر دیا گیا ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کے مختلف شہروں سے سو ملازمین کی برخواستگی کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں جنہیں آ نے والے دنوں میں بورڈ کی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔
پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں اضافی سٹاف کی بات کی تھی جس کے بعد رائٹ سائزنگ کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سٹاف کی لستیں تیار کر لی گئی تھیں تاہم چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے تک کوئی اقدامات سامنے نہیں آ ئے تھے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو اختیارات ملتے ہی ان لسٹوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔