پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور

لاہور ( 92 نیوز) حکومت نے اداروں کو مضبوط بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور کر لیا گیا۔
وفاقی حکومت نے نئے آئین کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے وزیر اعظم کے اختیارات ختم کر دئے گئے ۔
چیئرمین پی سی بی نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ ہوگا۔