Saturday, July 27, 2024

پاکستان کا ہر شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے،آرمی چیف

پاکستان کا ہر شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے،آرمی چیف
April 23, 2017
  راولپنڈی (92نیوز)فسادیوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج نے مہم تیز کردی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے۔ آئیں مل کر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔ تفصیلات کےمطابق ملک کو کرپشن اور فسادیوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے مہم تیز کردی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے ٹویٹ  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی  ہے اور ہرپاکستانی کو مل کر پاکستان کو محفوظ اور مضبوظ بنانا چاہیے۔ ویڈیو میں شہریوں کو پیغام دیا گیاہے کہ کہیں آپ بھاری رقم کے لالچ میں آ کر ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کے لئے استعمال نہ ہوں ۔ ویڈیومیں شہریوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ شہری مالی کرپشن سے اجتناب کریں۔