Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کا کنٹرول لائن پر جاری بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج

پاکستان کا کنٹرول لائن پر جاری بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج
July 9, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے کنٹرول لائن پر جاری بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کرتے دوسری مرتبہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کیا اور 2003ءکے فائر بندی معاہدے کی شدید خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ سپرد کیا۔

تفصیلا تکےمطابق بھارت کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیاں جاری چیری کوٹ اور ستوال سیکٹر میں مزیدتین شہری شہید پاکستان کا بھارت سے پھر شدید احتجاج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی پھر دفتر خارجہ طلبی ڈی جی جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ پاکستان نے باور کرایا کہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہےبھارتی قابض افواج کی اشتعال انگیزی اورکنٹرول کے اِس پار معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی اور  مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہےبھارت نے 2003ءکے فائربندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی روش بنا لی ہے۔

وزارت خارجہ نے پھر دوہرایا ہے کہ بھارت اپنی افواج کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور معاہدے کی پاسداری کرے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن پردرآندازی کے بھارتی الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کے مینڈیٹ کو سبوتاژ کررہا ہے اور پھر زور دیا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لینے دیا جائے۔