Saturday, July 27, 2024

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پر ایران سے باضابطہ رابطے کا فیصلہ

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پر ایران سے باضابطہ رابطے کا فیصلہ
March 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایران سے باضابطہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ایران کو میوچل لیگل ریفرنس بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایران کو میوچل لیگل ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی قیادت نے گزشتہ روز ایرانی صدر اور وزیر داخلہ کے سامنے بھوشن یادیو کی ایران سے سرگرمیوں کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر ایرانی صدر اور وزیر داخلہ نے پاکستانی قیادت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ عالمی قوانین کے تحت بھی ایران بھارتی اہلکار کی سرگرمیوں کی معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کا پابند ہے۔