Saturday, July 27, 2024

پاکستان کا نیزہ پیر سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

پاکستان کا نیزہ پیر سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج
August 14, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاکستانی  فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے  بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے ۔  پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ  بھارتی فوج نے گزشتہ رات سے لے کر صبح تک  پاکستانی چیک پوسٹ اور شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ  کی تھی۔