Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں

پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں
February 24, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں جنہیں دہشتگرد تنظیموں کومالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کی نئی فہرست میں سری لنکا، عراق، ایتھوپیا، شام، سربیا، ٹرینڈاڈ ٹوباگو، وناتو اور یمن کے نام شامل ہیں لیکن ان نو ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا کہیں ذکر نہیں ۔
امریکا نے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کا نام دہشتگردوں کی مالی معاونت کو نہ روکنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کروانے کی قرار داد پیش کی تھی جس پر اجلاس میں غور بھی کیا گیا تاہم آخر میں جاری حتمی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے ۔
کچھ روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں شامل نہیں کیا جارہا ۔