Saturday, July 27, 2024

پاکستان کا نام تجویز کرنیوالے چودھری رحمت علی کو بچھڑے 66 برس بیت گئے

پاکستان کا نام تجویز کرنیوالے چودھری رحمت علی کو بچھڑے 66 برس بیت گئے
February 3, 2018

فیصل آباد ( 92 نیو ز) پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چودھری رحمت علی کو ہم سے بچھڑے 66 برس بیت گئے ہیں ،  مگرفیصل آباد کے نواحی گاوں میں مقیم ان کے اہل خانہ آج بھی میت کے حصول کے لیے حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

قائد اعظم کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے سرگرم رکن چودھری رحمت علی کے اہل خانہ 66 سال گزرنے کے بعد بھی ان کے جسد خاکی کے منتظر ہیں۔

لازوال خدمات کے باوجود بھی اسم پاکستان کے موجد کو اپنی سرزمین میں دفن ہونے کے لیے دو گز جگہ نہ مل سکی، حکومتوں کی ستم ظریفیوں نے فیصل آباد کے نواحی گاوں چیھاسٹھ دھاندرہ میں مقیم  ان کے اہل خانہ کو انتظار کی سولی پر لٹکا رکھا ہے۔

چودھری رحمت علی 1952 میں حصول تعلیم کے دوران لندن میں وفات پا گئے تھے ۔ ان کی وفات کے بعد چھاسٹھ دھاندرا میں ان کے نام سے مدرسہ اور رحمت علی فاونڈیشن کے نام سےتعلیمی درسگاہ قائم کی گئی جو آج بھی بچوں میں علم کی روشنی بانٹ رہا ہے۔

حکومت پاکستان نے 2004 میں چودھری رحمت علی کی میت وطن لانے کا وعدہ تو کیا مگر وہ بھی وفا نہ ہو سکا ۔

پاکستان کا نام تجویز کرنے والے اور تحریک پاکستان کے سرگرم رکن چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو 66 سال بعد بھی حکومتی سستی، سینہ پاک سرزمین میں تدفین کے لیے اقدامات نہ کر سکی ۔