Sunday, September 25, 2022

پاکستان کا مودی کو فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت دینے سے انکار

پاکستان کا مودی کو فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت دینے سے انکار
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو سعودی عرب جانے کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا، فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کی مناسبت سے کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا، مودی نے دورہ سعودی عرب کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا، کشمیر کے صورتحال پر فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔