Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان کا مودی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر اظہارتشویش

پاکستان کا مودی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر اظہارتشویش
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے مودی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے، مودی حکومت کی متنازعہ پالیسیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ مزید کہا، مودی حکومت کی  پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے کہا، ڈیرہ غازیخان کے قریب ٹریفک ایکسیڈنٹ میں تیس لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے۔

وفاقی وزیر بولے کہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں انھیں اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔