Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر اظہار تشویش

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر اظہار تشویش
July 27, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم ،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت آمیز ظلم اورسانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث عناصر کو تحفظ دینے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت پر اظہار تشویش ۔ کہتے ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے سینکڑوں کشمیری شہید،8ہزار پیلٹ گنز کا نشانہ بنے 19ہزارزخمی ،کئی بینائی سے محروم ہو چکے18ہزار گرفتار اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی عالمی برادری کا نوٹس لے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پاکستان کو واجب الادا رقم امداد نہیں بقایا جات ہیں پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جانی و مالی قربانیاں دیں ، 6 ہزارفوجی شہیدہوئے آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر فور پاکستان کے عزم کے عکاس ہیں ۔ الزام تراشیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کمزور کرنے کے مترادف ہیں ۔ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں ملوث بھارت دس سال گزرنے پر بھی سمجھوتہ ایکسپریس تحقیقات سے آگاہ کرنے کے بجائے ملوث ملزمان کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان میڈیا پربیرونی عناصر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرتے ہیں پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ ، 3ہزار نوجوانوں کو وظائف دیے،مزید 3ہزار کووظائف کا اجراءکیا جارہا ہے،پاکستان سے50ہزارتعلیم یافتہ افغان اپنے ملک کی خدمت کررہے ہیں۔