Wednesday, September 28, 2022

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ  میں ہے  : کمانڈر سدرن کمانڈ

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ  میں ہے  : کمانڈر سدرن کمانڈ
  کوئٹہ(92نیوز)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان یونیورسٹی میں ڈیوٹ بلوچستان آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان کے حالات پر مبنی شارٹ فلم مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں منتخب ہونے والی فلموں کی سوشل میڈیا پر کامیابی اور مقبولیت پر کامیاب ہونے والی فلمیں بھی پیش کی گئیں ، تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے طلباء سے خطاب  کرتے ہوئے طلباء کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا ۔ تقریب میں اقتصادی راہداری کو لاحق خطرات اور طلباء کے کردار کے عنوان پر اوپن ڈسکشن ہوئی جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی میں پاک چائینا اقتصادی راہداری بلوچستان کی ترقی کا راستہ ہے  جسے شرپسندوں سے اسے کوئی خطرہ نہیں۔ تقریب میں طلباء  کی بنائی گئی شارٹ فلم کو شرکاء نے خوب سراہا،اختتام پر طلباء کے مابین قتصادی راہداری  کے عنوان پر تقریری مقابلہ بھی کروایا گیا ۔