Thursday, September 19, 2024

پاکستان کا قومی ترانہ 13اگست 1954کو پہلی بار ریڈیو پر نشرہوا

پاکستان کا قومی ترانہ 13اگست 1954کو پہلی بار ریڈیو پر نشرہوا
August 13, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان کا قومی ترانہ آج ہی کے دن 13 اگست 1954 کو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا۔ قومی ترانے کے شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کی ملی خدمات کے اعتراف پر ان کے زیر استعمال اشیا کو اسلام آباد کے ایک میوزیم میں محفوظ کیا گیا ہے۔ قومی ترانے کی دھن مشہور موسیقار احمد چھاگلہ نے بنائی تھی ، اس دھن کو لفظوں میں پرونے کا کام حفیظ جالندھری نے کیا۔7 اگست 1953 کو دھن پر صدا کاری کا کام مکمل کیا گیا اور 13 اگست 1954 کو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا ۔ حفیظ جالندھری نے تین مہینے بائیس دن میں ترانہ مکمل کیا  ،  پاکستان مانونٹ میوزیم میں ایک گوشہ خالق ترانہ سے موسوم کیا گیا ہے ،  جہاں ان کے ہاتھ سے لکھا ہوا ترانہ ، ان کی عینک  اور وہ قلم بھی محفوظ کیا گیا ہے  جس سے ترانہ لکھا گیا ۔ میوزیم میں قومی ترانے کی تیاری کے مختلف مراحل یعنی تاریخ کو دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ حفیظ جالندی کے زیر استعمال جناح کیپ بھی میوزیم میں سیاحوں کی دلچسپی کا محور ہے ۔ حفیط جالندی ہماری ملی تاریخ کا روشن باب ہیں جو آنے والے قافلہ فکر و نظر کے لئے مینارہ نور کی حیثیت سے ہمیشہ فروزاں رہیں گے ۔ قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کے زیر استعمال اشیا کو محفوظ بنا کر نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں ۔