Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان

پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان
June 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کئی دہائیوں سے اسرائیلی بربریت اور ظلم کے شکار فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے پاکستان پیش پیش ہے ،  پاکستان کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مالی امداد کا اعلان اقوام متحدہ میں کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا عالمی برادری کو فلسطینیوں کی کھل کر حمایت جاری رکھنی چاہیے ، مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہناتھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والے ادارے انروا کو وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے ،  انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔