پاکستان کا عید اور یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے عید اور یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنےاورکشمیری عوام پر ظلم کےخلاف پاکستان نے ایک اوربڑا فیصلہ کرلیا، ذرائع کےمطابق یوم آزادی اور عید پر پاک، بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا جائیگا۔
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد پاکستان پہلے ہی کئی اقدامات کرچکا ہے ۔جس میں بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدودکرنا، بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس معطل کرنا شامل ہیں۔